21 مارچ 2015 - 12:24
شام، خوراک کی فراہمی میں داعش کی مزاحمت

شام میں داعش دہشتگرد گروہ، مشرقی شام میں واقع علاقے دیرالزور میں عوام کو خوراک پہنجائے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش دہشتگرد گروہ شام میں دیرالزور کے علاقوں الجورہ اور القصور میں عوام تک خوراک کا سامان نہیں پہنچنے دے رہا ہے جس کی بنا پر ان علاقوں کے عوام کی صورت حال مزید بدتر ہوتی جارہی ہے- موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں اور دوما کے شمال میں واقع علاقے عالیہ میں، شامی فوج نے کئی دہشتگرددوں کو ہلاک کردیا جن میں احمد عبدالعزیز اور عبدوبیطار اور جمال خلف جیسے خطرناک دہشتگرد بھی شامل ہیں- دمشق کے مضافات میں اور الناعورہ اور اسی طرح دوما میں مسجد الانصار کے اطراف میں شامی فوج کی کاروائی میں مسلح دہشتگرد گروہوں کی، گئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں- اسی طرح شامی فوجی نے دمشق کے مضافات میں واقع القلمون میں ،الجراجیر ،میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائی میں ان کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دسیوں دہشتگرد مارے گئۓ-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲